• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقراء نیشنل یونیورسٹی نے نئے کورسز شروع کرنے کی منظوری دیدی

پشاور ( خبر نگار خصوصی) اقراء نیشنل یونیورسٹی پشاور کی اکیڈیمک کونسل کا چھٹا اجلاس منعقد ہوا ،جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہ جہان نے کی جبکہ یونیورسٹی کے تمام اعلیٰ تدریسی و انتظامی افسران بھی اس موقع پرموجود تھے۔ اجلاس میں تمام تدریسی شعبوں کے بورڈ آف سٹڈیز اور بورڈ آف فیکلٹی کی سفارشات کی منظوری دینے کے علاوہ یونیورسٹی میں نئے شعبوں اور نئے کورسز شروع کرنے کی منظوری بھی دی گئی ۔
تازہ ترین