• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ پشاور میں بھرتیاں ایچ ای سی معیار پر کی جاتی ہیں ، ترجمان

پشاور ( خبر نگار خصوصی) جامعہ پشاور کے ترجمان نے گزشتہ روز اخبارات میں شائع ہونے والے ایک بیان کی سختی سے تردید کی ہے کہ جس میں کہا گیا ہے کہ جامعہ پشاور میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے مقرر کردہ معیار کے خلاف فیکلٹی ارکان کی بھرتیاں کی جاتی ہیں۔جامعہ پشاور کے ترجمان علی عمران بنگش کے مطابق یونیورسٹی میں لیکچرر، اسسٹنٹ پروفیسر ، ایسوسی ایٹ پروفیسر اور پروفیسر کی آسامیوں پر بھرتیاں ایچ ای سی کے مقررکردہ معیار کے تحت ہی کی جا تی ہیں جبکہ ان آسامیوں پر ترقی کا کوئی تصور نہیں بلکہ ہر آسامی پر کرنے کیلئے نئے سرے سےبھرتی کی جاتی ہے۔
تازہ ترین