• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیمرگرہ ڈویژن کے انتخابات دوبارہ کرائے جائینگے، ہائیڈرو یونین

پشاور(کامرس رپورٹر)آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین خیبر پختونخوا کے قائمقام چیئرمین طارق خان نے کہا ہے کہ تیمرگرہ ڈویژن کے ڈویژنل انتخابات یونین کے قواعد و ضوابط کے مطابق دوبارہ کرائے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اقبال لیبر کمپلیکس اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ رنگ روڈ پشاور میں یونین کے نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ تیمرگرہ ڈویژن کے ڈویژنل الیکشن کے امیدواروں نے انتخابات کیلئے مرکزی یونین کی جانب سے مقرر کردہ کمیٹی کے پاس داخلہ کیا اور نہ ہی الیکشن کے حوالے سے انہیں اطلاع دی گئی لہٰذا صوبائی چیئرمین حاجی محمد اقبال کی فریضہ حج کی ادائیگی سے واپسی کے بعد تیمرگرہ ڈویژن کے ڈویژنل انتخابات سب ڈویژنل عہدیداروں کی اتفاق رائے سے دوبارہ کرائے جائیں گے۔
تازہ ترین