• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروفیسر محمد عابد دوسری مرتبہ پشاور یونیورسٹی کے ڈین تعینات

پشاور ( خبر نگار خصوصی) جامعہ پشاور کے پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عابد کو دوسری مرتبہ ڈین ، فیکلٹی آف نومیریکل اینڈ فزیکل سائنسز تعینات کردیا ہے۔ یونیورسٹی کے چانسلر اور گورنر خیبر پختونخوا کی جانب سے اس سلسلے میں باقاعدہ طور پر علامیہ جاری کردیا گیا ہے،جس کے تحت وہ اگلے تین سال کیلئے اس عہدے پر خدمات سر انجام دیں گے۔ واضح رہے کہ پروفیسر ڈاکٹر محمد عابد نے برطانیہ کی کرین فیلڈ یونیورسٹی سے آرٹیفیشئل انٹیلی جنس میں پی ایچ ڈی کی ہے۔ وہ جامعہ پشاور میں شعبہ کمپیوٹر سائنس کے بانی ارکان میں شامل ہونے کے ساتھ ساتھ 13 سال تک شعبے کے چیئرمین بھی رہے ہیں۔

تازہ ترین