• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم کے انتخاب کا طریقہ کار کیا ہوگا؟

پاکستان کےنئے وزیراعظم کےانتخاب کے لیے قومی اسمبلی میں ووٹنگ آج ہوگی،وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے ایوان کو تقسیم کر کے ووٹ دیے جائیں گے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس سہ پہر ساڑھے تین بجے شروع ہوگاجس کا ایک نکاتی ایجنڈاہوگا کہ نئے قائد ایوان کا انتخاب کیا جائے۔

قومی اسمبلی ہال میں پی ٹی آئی کے امیدوار عمران خان اور پی ایم ایل این کے شہباز شریف کی الگ الگ لابیاں ہوں گی، عمران کےحامی الگ اور شہباز کے حامی الگ لابی میں جاکر ووٹ دیں گے۔

ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ان کی گنتی شروع کی جائے گی جس کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نتیجے کا اعلان کریں گے۔

کامیابی کے لیے ایوان کی مجموعی تعداد کی اکثریت یعنی 172 ووٹ درکار ہوں گے، اگر مطلوبہ ووٹ کسی کو نہ ملے تو ووٹنگ دوبارہ ہوگی اور پھر ایوان میں موجود ارکان کی اکثریت حاصل کرنے والا کامیاب قرار پائے گا۔

ایوان میں موجود ارکان کی اکثریت حاصل کرنے والا کامیاب قرار پائے گا ، اس نوقع پر نومنتخب وزیر اعظم ایوان سے اپنا پہلا خطاب بھی کریں گے اور یوں حکومت سازی کا اہم ترین مرحلہ مکمل ہو جائے گا۔

تازہ ترین