• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، مال روڈ پر سرکاری عمارت میں آگ لگ گئی

لاہور کے علاقے مال روڈ پر واقع ایک سرکاری عمارت میں آگ لگ گئی،ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگتے ہیں فائر بریگیڈ کا عملہ اور دیگر ریسیکو اداروں کے اہلکار وہاں پہنچ گئے۔

ریسکیو ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آگ عمارت کی چھٹی منزل پر لگی ہے،جو اس کی سب سے آخری منزل ہے، عمارت کی بھڑکتی ہوئی آگ اس کی کھڑکی اور تمام گیلریوں سے باہر لپکتی ہوئی بھی دیکھی جا سکتی ہے۔

ریسکیو اداروں نے کارروائی شروع کر دی ہے، آگ لگنے کے بعد پوری عمارت کو لوگوں سے خالی کرا لیا گیا ہے اور فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔

فوری طور پر آگ لگنے کی وجوہات اور اس کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

تازہ ترین