• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اب وائی فائی کی مددسے بموں کی نشاندہی ممکن


امریکا کے سائنس دانوں نے کہا ہے کہ عام وائی فائی کی مدد سے عوامی مقامات پر اسلحے اور دھماکہ خیز مواد کی نشان دہی کی جا سکتی ہے۔

وائی فائی کے وائرلیس سگنلز کی مدد سے بیگوں کے اندر ایکس رے کی طرح دیکھ کر دہاتی اشیا کی پیمائش اور مائع اشیا کی مقدار ناپی جا سکتی ہے۔

تحقیق کے مطابق یہ طریقہ کار 95 فیصد درست نتائج دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے ہوائی اڈوں میں نصب سکیورٹی آلات کا متبادل مل سکتا ہے۔

یہ کم قیمت وائی فائی آلہ دو یا تین اینٹینا پر مشتمل ہے اور اسے موجودہ وائی فائی نیٹ ورکس کی مدد سے چلایا جا سکتا ہے۔ اسے گھروں، کھیل کے میدانوں، پارکوں اور سکولوں اور دوسرے ایسے مقامات پر استعمال کیا جا سکتا ہے جہاں سکیورٹی کے مسائل لاحق ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس نظام کی مدد سے عوامی مقامات کو خطرناک اشیا سے بچانے میں مدد مل سکتی ہے۔

تازہ ترین