لاہورمیں راوی روڈ کے علاقے مولانا احمد علی روڈ پر میاں بیوی کو قتل کر دیا گیا ہے، جن کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق مقتولین کے نام سائرہ اور شہباز معلوم ہوئے ہیں جنہیں تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا، مقتولین نے کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔
پولیس کا یہ کہنا ہے کہ اس دوہرے قتل کا شبہ خاتون کےسابق شوہراور بیٹے پر کیا جا رہا ہے، جن کی تلاش کے لیے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔