• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ غازی خان میں دارالامان سے فرار ہونے والی لڑکی کو پکڑ کر اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا، لڑکی نے الزام لگایا کہ دارالامان میں اُس کی عزت محفوظ نہیں، ڈپٹی کمشنر علی اکبر نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

ڈیرہ غازی خان میں دارالامان سے لڑکی کے فرار اور عملے پرالزامات کا معاملے میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ الزامات درست ثابت ہوئے تو دارالامان کے عملے کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز دارالامان سے 19سال کی لڑکی فرار ہوگئی تھی ، متاثرہ لڑکی نے الزام عائد کیا تھا کہ اُس کی عزت محفوظ نہیں وہ دارالامان میں رہنا نہیں چاہتی۔

دارالامان کی انچارج کا کہنا ہے کہ لڑکی کے لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد ہیں، رضا مندی پر لڑکی کو اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا،

مذکورہ لڑکی ایک روز قبل اپنے گھر سے فرار ہوکر تھانے آئی تھی، جہاں اس کا کہنا تھا کہ گھر والے اسے غیرت کے نام پر ماردیں گے، لڑکی کو علاقہ مجسٹریٹ کی ہدایت پر دارالامان منتقل کیا گیا تھا۔

تازہ ترین