• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


سلمان خان فلمز کے بینر تلے بننے والی بالی ووڈ کی نئی فلم لوراتری کے نئے گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔

جسے درشن راول اور اسیس کور کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گانے کے لیرکس درشن راول نے ترتیب دیئے ہیں۔

ابھیراج منا والا کی ہدایت کاری اور سلمان خان فلمز کے بینر تلے بننے والی اس فلم میں ایوش شرما کے مد مقابل نئی اداکارہ ورینہ حسین مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں رام کپور، رونت رائے، ارباز خان، سہیل خان شامل ہیں۔

اس فلم کی کہانی ایک پیار کرنے کے والے گجراتی جوڑے کے گرد گھومتی نظر آئے گی۔

فلم میں آیوش ایک گجراتی لڑکے کا کردار نبھارہے ہیں جو گجراتیوں کے تہوار نوراتری کے دوران فلم کی ہیروئن وارینا حسین سے ملتا ہے اور دونوں کے درمیان محبت ہوجاتی ہے۔

فلم کی کہانی نارائن بھٹ نے تحریر کی ہے اور اسے ابھی راج مینا والا نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

فلم سلمان خان کی ہوم پروڈکشن میں بن رہی ہے لہٰذا سلمان اس فلم کو لے کر بہت پرجوش ہیں اوراس کی تشہیر کافی عرصے سےاپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کررہے تھے۔

فلم رواں سال 5اکتوبر ہی ریلیز کی جائے گی۔

تازہ ترین
تازہ ترین