پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے نو منتخب رکن عمار صدیق خان حلف سے وفاداری کی ایک مثال قائم کردی ہے، انہوں نے دوبار حلف اٹھایا اور انکشاف کیا کہ پہلے روز وہ ابتدائی لائنوں کا حلف نہیں اٹھاسکے تھے۔
راولپنڈی سے پنجاب اسمبلی کی نشست پر کامیاب ہونیوالے عمار صدیق نے اراکین اسمبلی کے حلف کے پہلے روزحلف اٹھایا اوررول آف ممبرز پردستخط کیے۔
اسپیکر کے انتخاب کے روز عمار صدیق خان کے دوبارہ حلف اٹھانے کا انکشاف ہوا اس بارے میں جب ان سے دریافت کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ پہلے روز تاخیر سے آئے تھے اورابتدائی چند لائنوں کا حلف نہیں اٹھا سکے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ میں نے حلف کی پوری عبارت کا عہد کرنے کے لئے دوسری بار حلف اٹھایا ہے۔