سابق بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کی آخری رسومات میں شرکت کےلیےپاکستان سے 4رکنی وفد خصوصی پرواز کے ذریعے بھارت روانہ ہو گیا۔
وفد میں نگراں وزیر اطلاعات علی ظفر اور دفتر خارجہ سے ڈی جی ساؤتھ ایشیاء ڈاکٹر فیصل بھی شامل ہیں۔
سابق بھارتی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی آخری رسومات آج بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ادا کی جائیں گی۔
پاکستانی وفد واجپائی کی آخری رسومات میں شرکت کے بعد آج ہی وطن واپس آئے گا۔
واضح رہے کہ بھارت کے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی طویل علالت کے بعد گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے، ان کی عمر 93 سال تھی۔