• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سردار عثمان وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے مضبوط امیدوار

سردار عثمان بزدار وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آگئے۔ذرائع کے مطابق عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کرنے کے لیے پی ٹی آئی کی مشاورت جاری ہے۔

سردار عثمان بزدار ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے بارتھی سے تعلق رکھتے ہیں، وہ قبائلی سردار فتح محمد خان بزدار کے بڑے صاحبزادے ہیں۔

عثمان بزدار نے 2013 کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر حصہ لیا تھا، تاہم کامیاب نہیں ہوسکے تھے۔

بعدازاں جنوبی پنجاب صوبہ محاذ سے وابستگی کے بعد وہ پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔

25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں وہ پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 286 ڈیرہ غازی خان 2 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر 27 ہزار 27 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔عثمان بزدار ڈیرہ غازی خان کی تحصیل ٹرائبل ایریا کے ناظم بھی رہ چکے ہیں۔

تازہ ترین