• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیشنل کرکٹرزکی جانب سے عمران خان کو مبارکباد

25جولائی کو ہونیوالے پاکستان کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی سوشل میڈیا پر جشن کا سا سماں دکھائی دیا۔ دنیا بھر سے معروف انٹرنیشنل کرکٹرزکی جانب سے عمران خان کو مبارکباد پیش کرنے کا سلسلہ بھی اب تک جاری ہے۔

سابق آسٹریلوی کپتان ایلن بارڈر نے اپنے پیغام میں عمران خان کو مبارک باد دی اور کہا کہ عمران خان دنیا بھر کے کرکٹرز کے لئے قابل فخر ہیںاور انہیں امید ہے کہ عمران خان اپنے لوگوں کی خدمت کریں گے۔

واضح رہے کہ 25 جولائی کو ہونے والی پولنگ کے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو واضح برتری حاصل ہوئی اور چیئرمین عمران خان ملک کے متوقع وزیراعظم ہوسکتے ہیں۔

تازہ ترین