آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات6؍ ربیع الاوّل 1440ھ 15؍نومبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف کے چیئرمین اور نو منتخب وزیر اعظم عمران خان آج پاکستان کے 22ویں وزیراعظم منتخب ہوئے، ان کی زندگی میں 22 کا ہندسہ بڑی اہمیت کا حامل رہا ہے۔

عمران خان نے پاکستان کو 1992 کا ورلڈ کپ جتوایا اور پھر 1996 میں تحریک انصاف کی بنیاد رکھی تھی۔

عمران خان نے 18 سال کی عمر میں 1971 میں پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی کرکٹ کا آغاز کیا اور پھر تقریباً 22 سال بعد 1992 میں پاکستان کو کرکٹ کا عالمی چیمپئن بنوایا۔

انہوں نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد 1996 میں تحریک انصاف کی بنیاد رکھی اور پھر 22 سال کی سیاسی جدوجہد کے بعد 2018 میں ملک کے وزیراعظم منتخب ہوئے۔

عمران خان آج یعنی 17 اگست 2018 بروز جمعہ کو ملک کے 22 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے، اسی طرح عمران خان نے پہلی مرتبہ 2002 میں قومی اسمبلی کی نشست جیتی تھی اور اگر دیکھا جائے تو 2002 میں بھی 22 کا ہندسہ نمایاں ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں