• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


صحافت کے میدان میں ایک صحافی اپنی جان داؤ پر لگا کر عوام تک حقائق پہنچانے کی کوشش کرتا ہے اور اس دوران اکثرایسے غیر متوقع واقعات بھی رونما ہوتے ہیں جو نہایت خطرناک ثابت ہوتے ہیں۔حقائق سے پردہ اُٹھانا اوراظہار رائے کی آزادی میکسیکو کے صحافیوں کے لئے نہایت خطرناک ثابت ہوئی اور یہی وجہ ہے کہ میکسیکو کو حالیہ جاری کردہ ایک نئی رپورٹ میں صحافیوں کے لئے سب سے پُر خطر مقام قرار دیا گیا ہے ۔

میکسیکو کے نیشنل کمیشن آف ہیومن رائٹس نے نئی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق میکسیکو کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین ملک قرار دیا گیا ہے ۔

پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی کرتے ہوئے 2000سے لے کر 2018تک اٹھارہ سالوں کے دوران 138صحافیوں کو بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا گیاجبکہ اس قتل ہونیوالوں میں14 خواتین صحافی بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین