• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی حکومت بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کرے، علی ظفر

نگراں وفاقی وزیر توانائی سید علی ظفر نے آئندہ بننے والی نئی حکومت کے لیے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا مشورہ دے دیاہے۔انہوں نے جامع توانائی پالیسی کی تیاری اور اس پر عملدرآمد کیلئے ایڈوائزری بورڈ کے قیام کی تجویز بھی دے دی۔

وزارت توانائی اعلامیے کے مطابق سید علی ظفر کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میںانہوں نے کہا کہ ملک میں پیدا ہونے والی 30فیصد بجلی صارفین تک پہنچتے پہنچتے چوری سمیت دیگر نقصانات کی نذر ہو جاتی ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آزادانہ آڈٹ کرایا جائے کہ ملک میں حقیقت میں کتنی بجلی پیدا ہو سکتی ہے، توانائی بحران کے حل کیلئے فوری اصلاحات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملک میں کل بجلی پیداواری صلاحیت کا تخمینہ 33ہزار میگاواٹ کا تو ہے مگر یہ ساری بجلی مختلف وجوہات کے باعث ہمیشہ دستیاب نہیں ہوتی جبکہ ملک میں دستیاب بجلی طلب سے کم ہے جس کا نتیجہ لوڈشیڈنگ ہےتاہم بجلی پیداوار میں ایل این جی اور کوئلے کی بجائے ہوا اور شمسی توانائی کو ترجیح دی جائے۔

علی ظفر نےمزید کہا کہ بجلی چوری اور عدم ادائیگی کے خاتمے کے لیے قانون سازی کرنے جبکہ حکومت کے زیادہ سے زیادہ مفادات برقرار رکھتے ہوئے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کی ضرورت پر بھی زور دیاہے۔

تازہ ترین