• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے عثمان بزدارکو وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے امیدوار نامزد کردیا

تحریک انصاف کے چیئرمین اور نو منتخب وزیر اعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے سردار عثمان بزدار کے نام کا اعلان کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر عمران خان نےسردار عثمان کو وزیراعلیٰ پنجاب کا امیدوار نامزد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سردار عثمان پنجاب کے ایسے علاقے سےہیں جو سب سے پسماندہ ہے، وہاں نہ لوگوں کے پاس پینے کا صاف پانی ہے، نہ بجلی اور نہ ہی اسپتال ہیں۔


سردار عثمان بزدار ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے بارتھی سے تعلق رکھتے ہیں وہ قبائلی سردار فتح محمد خان بزدار کے بڑے صاحبزادے ہیں،انہوں نے 2013 کے الیکشن میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر حصہ لیا تھا تاہم کامیاب نہیں ہوسکے تھےاور پھر بعد میں جنوبی پنجاب صوبہ محاذ سے وابستگی کے بعد وہ پی ٹی آئی میں شامل ہوگئےتھے۔

واضح رہے کہ سردار عثمان بزدار 25 جولائی کے عام انتخابات میں وہ پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 286 ڈیرہ غازی خان 2 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر 27 ہزار 27 ووٹ لے کر کامیاب ہوئےتاہم وہ ڈیرہ غازی خان کی تحصیل ٹرائبل ایریا کے ناظم بھی رہ چکے ہیں۔

تازہ ترین