• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، 85 فیصد کراچی تاریکی میں

کراچی سمیت صوبہ سندھ کے مختلف علاقوں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوگیا، نتیجے میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بریک ڈاؤن سے صوبہ سندھ اور بلوچستان کا بڑا حصہ متاثر ہوا جبکہ کراچی کا 85 فیصد حصہ بجلی سے محروم ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ گدو سے سندھ اور بلوچستان کو بجلی فراہم کرنے والی ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائنیں ٹرپ کرگئیں جس کے باعث دونوں صوبوں کے بیشتر شہروں میں بلیک آؤٹ ہے۔

کراچی کے متعدد علاقوں بشمول ڈیفنس، کھارادر، اولڈ سٹی ایریا، ملیر، گلشن اقبال کیماڑی، جیکسن مارکیٹ، ڈیفینس ویو، محمود آباد، منظور کالونی، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد اور نارتھ کراچی میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق بجلی بحالی کے حوالے سے حتمی تفصیل جلد فراہم کی جائے گی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ای ایچ ٹی ٹرپنگ سے شہر کے اکثر حصے میں بجلی کی فراہمی معطل ہے، پاور سپلائی سے متعلق مزید معلومات جلد شیئر کی جائیں گی، صارفین سے تعاون کی درخواست ہے۔

بریک ڈاؤن سے دھابیجی، گھارو اور پپری پمپنگ اسٹیشن بھی متاثر ہوگئے جبکہ شہر کو ملنے والے پانی کی فراہمی مکمل طور پر معطل ہوگئی اور بجلی کی بحالی تک لاکھوں گیلن پانی پمپ نہیں ہوسکے گا۔

ترجمان حیسکو کے مطابق حیسکو ریجن کے 21 گرڈ اسٹیشن بند ہوگئے ہیں جن کے باعث بدین، ٹنڈومحمد خان، ڈگری، میرپورخاص، ٹنڈوجام میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

گرڈ اسٹیشن بند ہونے سے حیدرآباد سمیت اندرون سندھ کے کئی اضلاع تاریکی میں ڈوب گئے۔

ذرائع این ٹی ڈی سی نے بتایا کہ تکنیکی فالٹ کی وجہ معلوم کررہے کی جارہی ہیں۔

تازہ ترین