• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رضا علی عابدی(17اگست2018)ریڈیو پاکستان کی قدر کیجئے

٭جناب رضا علی عابدی صاحب آپ کا آج کا کالم نہایت دلچسپ قابل قدر معلومات افزا ہے۔ آپ کے تجربے و مشاہدے کے ساتھ ساتھ آپ کا خلوص اس میڈیم کے ساتھ قابل ستائش و تقلید ہے۔ امیدہے اس موضوع پر مزید بھی سلسلہ وار کالم آئینگے ۔ ( نقیب اللہ ترین، کوئٹہ)
٭جناب رضا علی عابدی صاحب آپ نے بہترین کالم تحریر کیا ہے میرا خیال ہے کہ آپ نے درست نقطے کی جانب نشاندہی کی ہے اور میں آپ کی باتوں کی مکمل طور پر تائید کرتا ہوں کہ ریڈیو پاکستان کا جو مقام ہے وہ اسے مکمل طور ملنا چاہئےاس کے علاوہ ریڈیو پاکستان کی جو عمارت ہے وہ ہمارا قیمتی اثاثہ ہےجس کی حفاظت کرنا بھی لازم ہے ۔(خورشید احمر)
٭جناب آپ کا کالم پڑھ کر ريڈيو کا شاندار ما ضی ياد آگيا۔ بلا شبہ ريڈيو کا بھی اپنا ايک رومانس ہے۔ جہاں تک موجودہ صورتحال کا تعلق ہے تو ميں يہ سمجھتا ہوں کہ مسابقت کے دور ميں ريڈيو کا شوق کم ضرور ہواہے، مگر يہ بھی سچ ہے کہ حکو متی سطح پر بھی توجہ اور سر پرستی نہ ہونے کے برابرہے۔ اگر دور جديد سے ہم آہنگ منصوبے بنا کر ريڈيو کو چلايا جائے تو کوئی وجہ نہيں کہ کاميابی نہ ملے۔ (وسيم قريشی ، حيدرآباد)
تازہ ترین