• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

12 سال پہلے گم ہونے والی سونے کی انگوٹھی ویجیٹیبل گارڈن سے مل گئی

لندن(جنگ نیوز)12 سال قبل ویجیٹیبل گارڈن میں گم ہونے والی سونے کی انگوٹھی ڈنر کیلئے گارڈن سے نکالی گئی گاجروں سے مل گئی۔ ٹانٹن سمرسیٹ کے علاقے موکٹن ہیتھ فیلڈ کی 69 سالہ لن کیٹچ کی انگوٹھی اس وقت گم ہو گئی تھی جب وہ گھر میں اگائی گئی سبزیاں دھو رہی تھی۔ یہ انگوٹھی اس کے شوہر کی جانب سے 40 ویں سالگرہ پر تحفے میں دی گئی تھی۔ اس کا کہنا ہے کہ لاکھوں کوئی ایک موقع ایسا ہوتا ہے کہ کھوئی ہوئی ایسی اہم چیز مل جائے۔ اس انگوٹھی کے ملنے پر میری خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہے۔ اس کے شوہر ڈیو کا کہنا تھا کہ میں باغبانی کے دوران باقاعدگی کے ساتھ اس انگوٹھی کو تلاش کرتا رہا ۔   
تازہ ترین