• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سفارتخانہ پاکستان ڈبلن میں جشن آزادی کی شاندار تقریب

ڈبلن( فرخ وسیم بٹ)پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے پاکستانی سفارتخانہ ڈبلن میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام سیاسی سماجی مذہبی تنظیمات کے قائدین و کارکنان کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات جن میں ڈاکٹرز ،تاجر برادری، سٹوڈنٹس نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت سید شاہد حسین ترمذی نے حاصل کی جبکہ نقابت کے فرائض مسعود اللہ حسن نے ادا کرتے ہوئے مہمانوں کو خوش آمدید کہا حال ہی میں پاکستانی سفارتخانہ ڈبلن میں تعینات ہونے والے نوجوان باصلاحیت چارج دی افیئر شہزاد دستگیر نوشیروانی نے قومی ترانے کی گونج میں سبز ہلالی پرچم کو ہوا میں بلند کر کے پرچم کشائی کی رسم ادا کی اور حاضرین نے قومی ترانے کے احترام میں کھڑے ہو کر قومی پرچم کو خراج تحسین پیش کیا اور فضا پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی شہزاد دستگیر نوشیروانی نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر اور وزیراعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے، شہزاد دستگیر نوشیروانی نے پاکستانی کمیونٹی کو اپنے پیغام میں جشن یوم پاکستان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ کو اتنی کثیر تعداد میں یہاں دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی ہے، آپ نے یہاں آ کر اپنا قومی اور ملی فریضہ ادا کرکے حب الوطنی کا ثبوت دیا ہے اور ہم اپنی تمام کمیونٹی سے مل کر بہترین کارکردگی پیش کریں گے اور کمیونٹی کے خاص تعاون سے ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔
تازہ ترین