• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزادی کا تقاضا ہے ہم ایک دوسرےکا احترام کریں، شاہدہ جمیل

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ہمدرد پبلک اسکول کراچی کے زیر اہتمام یوم آزادی کے موقع پر بلاول اسٹیڈیم، مدینتہ الحکمہ میں منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی سابق وفاقی وزیر قانون بیرسٹر شاہدہ جمیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک ہمیں بڑی قربانیوں کے بعد حاصل ہوا ہے۔ آج کا دن یک جہتی اور بھائی چارے کا دن ہے، اس دن ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہم بلا امتیاز ایک دوسرے سے محبت کریں گے، احترام کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم ایک دوسرے سے محبت نہیں کریں گے دوستی نہیں کریں گے تو دشمن اس کا فائدہ اٹھائے گاجس طرح ماضی میں دشمن فائدہ اٹھا چکا ہے۔ تقریب کا آغاز کلام پاک کی تلاوت اور نعت خوانی سے ہوا۔ اس سے قبل مہمان خصوصی نے محترمہ سعدیہ راشد اور دیگر مہمانوں کے ہمراہ قومی پرچم لہرایا۔ تقریب سے اسکول کے طلبہ نے یوم آزادی کے حوالے سے تقاریر کیں اور رنگا رنگ کلچرل شو بھی پیش کیا۔ تقریب کے آخر میں اسکول کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر خالد نسیم نے کلمات تشکر ادا کئےجبکہ مہمان خصوصی نے بچو ںمیں انعامات تقسیم کیے۔ تقریب میں دیگر مہمانوں کے علاوہ ہمدرد یونی ورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شبیب الحسن ، رجسٹرار ڈاکٹر ولی الدین، ہمدرد پبلک اسکول اور ہمدرد ولیج اسکول کے اساتذہ اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تازہ ترین