• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فزیکل کالج ایجوکیشن میں مفت اور معیاری تعلیم فراہم کی جائیگی،آئی بی اے

سکھر (بیورو رپورٹ) سکھر انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) انتظامیہ کی جانب سے کالج آف فزیکل ایجوکیشن کو لیز پر لئے جانے کے حوالے سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کالج میں مفت اور معیاری تعلیم فراہم کی جائے گی فزیکل ایجوکیشن کالج کو لیز پر لینے کیلئے پہلے سمری سیکرٹری ایجوکیشن کی جانب سے وزیر اعلیٰ سندھ کو بجھوائی گئی، اجازت نامہ ملنے اور تمامتر قانونی کارروائیاں مکمل کرنے کے بعد 28جون 2018 کو کالج آف فزیکل ایجوکیشن سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کو لیز پر دیا گیا۔

تازہ ترین