• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن الزامات، اسرائیلی وزیراعظم سے پوچھ گچھ

مقبوضہ بیت المدس ( نیوز ڈیسک) اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو سے ملکی ٹیلی کام کے ایک ادارے کو مراعات دینے کے الزام میں ایک بار پھر پوچھ گچھ کی گئی ہے ۔ اسرائیلی وزیراعظم کو کرپشن کے 3الزامات کا سامنا ہے ۔ انسداد بدعنوانی کے ادارے کے حکام کا اصرار ہے کہ نیتن یاہو نے بازیق ٹیلی کام کو خصوصی مراعات دلوائی تھیں تا کہ ان کی اور اہلیہ کی خصوصی ٹیلی وژن کوریج کی جا سکے ۔ چھان بین کرنے والے حکام نے ملکی وزیراعظم سے 4 گھنٹے تک تفتیشی سوالات کیے ۔ اپنے ترجمان کے حوالے سے نیتن یاہو نے کہا کہ آج کی پوچھ گچھ کے بعد یہ تفتیشی عمل اپنے منطقی انجام یعنی بے بنیاد ہوتے ہوئے اختتام کو پہنچ جائے گا۔
تازہ ترین