• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی مہاجر دوست پالیسی، 2015ء نہیں دہرائے گا، مرکل

برلن (جنگ نیوز) جرمن چانسلر انجیلا مرکل اپنی مہاجر دوست پالیسی کی وجہ سے مسلسل تنقید کی زد میں رہی ہیں۔ تاہم انہوں نے دہرایا ہے کہ 2015ء جیسا وقت دوبارہ نہیں آئے گا۔ ساتھ ہی انہوں نے مہاجرین کے حوالے سے کچھ سخت فیصلے بھی کیے ہیں۔جرمن چانسلر نے ریاست سیکنسی کے اپنے دورے کے دوران وعدہ کیا کہ پناہ کے مسترد درخواست گزاروں کی ملک بدری کے عمل میں تیزی لائی جائے گی۔ دوسری جانب جرمنی اوریونان کے مابین مہاجرین کی واپسی کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔جرمن وزارت داخلہ کے ترجمان نے جمعے کو بتایا کہ اس معاہدے کی رو سے جرمنی ان پناہ گزینوں کو یونان واپس بھیج سکے گا، جنہوں نے سیاسی پناہ کی اپنی پہلی درخواست اس ملک میں جمع کرائی ہو۔ جرمنی اور اسپین کے مابین ابھی گزشتہ دنوں کے دوران ہی ایسا ایک معاہدہ طے پا چکا ہے جبکہ اٹلی کے ساتھ بھی بات چیت آخری مراحل میں ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈریسڈن شہر میں اپنی جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین ( سی ڈی یو) کے پارلیمانی ارکان سے بات کرتے ہوئے مرکل کا مزید کہنا تھا، ’’پناہ گزینوں کو ان کے وطن واپس بھیجنے کا عمل ایک پیچیدہ معاملہ ہے۔‘‘میرکل نے واضح کیا اس سلسلے میں ریاستی انتظامیہ کو وفاقی حکومت کے تعاون کی ضرورت پڑتی ہے اور خاص طور پر ملک بدری کے دستاویزات کی تیاری میں۔
تازہ ترین