• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کا بڑابریک ڈائون ، کراچی، حیدرآباد سمیت بیشتر سندھ تاریکی میں ڈوب گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر، جنگ نیوز)بجلی کا بڑا بریک ڈائون،کراچی، حیدر آباد سمیت بیشتر سندھ تاریکی میں ڈوب گیا، حیسکو کےتمام 78گرڈ اسٹیشن بند ، ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائنیں ٹرپ کر گئیں، ادھر کے الیکٹرک کاکہنا ہےکہ بجلی فراہمی میں تعطل نیشنل گرڈکی 500کے وی کی لائن میں خرابی کے باعث آیا۔تفصیلات کے مطابق ترجمان حیسکوکا کہناہےکہ حیسکو ریجن کےتمام 78گرڈ اسٹیشن بند ہوگئے ہیں جن کے باعث بدین، ٹنڈومحمد خان، ڈگری، میر پورخاص، ٹنڈوجام میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔گرڈ اسٹیشن بند ہونے سے حیدرآباد سمیت اندرون سندھ کے کئی اضلاع تاریکی میں ڈوب گئے۔ذرائع این ٹی ڈی سی نے بتایا کہ تکنیکی فالٹ کی وجہ معلوم کی جارہی ہے، بریک ڈاؤن سے صوبہ سندھ کا بڑا حصہ متاثر ہوا ہے جبکہ کراچی کا 85فیصد حصہ بجلی سے محروم ہے۔ذرائع نے بتایا کہ گدو سے سندھ اور بلو چستان کو بجلی فراہم کرنے والی ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائنیں ٹرپ کرگئیں جس کے باعث دونوں صوبوں کے بیشتر شہروں میں بلیک آؤٹ ہے۔جیو نیوز کے مطابق کراچی کے متعدد علاقوں بشمول ڈیفنس، کھارادر، اولڈ سٹی ایریا، ملیر اور گلشن اقبال میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔اس کے علاوہ کیماڑی، جیکسن مارکیٹ، ڈیفینس ویو، محمودآباد، منظور کالونی، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد اور نارتھ کراچی میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ ذرائع کے مطابق بجلی کے بریک ڈاؤن سے دھابیجی، گھارو اور پپری پمپنگ اسٹیشن بھی متاثر ہوئے ہیں۔شہر کو ملنے والے پانی کی فراہمی مکمل طور پر معطل ہوگئی اور بجلی کی بحالی تک تک لاکھوں گیلن پانی پمپ نہیں ہوسکے گا۔ادھر کے الیکٹرک ترجمان کے مطابق رات گئےجزوی بحالی کا عمل شروع کیا جا چکا تھا،ای ایچ ٹی ٹرپنگ کے باعث شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی کا تعطل آیا،نیشنل گرڈ کی 500کے وی لائن میں خرابی کے باعث سپلائی متاثر ہوئی ،ترجمان نے کہا جزوی بحالی کا عمل شروع کیا جاچکا ہے،بحالی کے عمل میں 4 سے 5 گھنٹے لگ سکتے ہیں، صارفین سے تعاون کی درخوا ست کرتے ہیں اور پریشانی پر معذرت خواہ ہیں۔ادھر کےا لیکٹرکل ذرائع کا کہناہےکہ این ٹی ڈی سی وولٹیج مکمل طور پر کراچی پہنچنےکےبعدبحالی کا آغاز ہوگا،ذرائع این ٹی ڈی سی کا کہناہےکہ جامشوروکراچی ٹرانسمیشن لائن650 میگاواٹ بجلی فراہم کرتی ہے،ٹرانسمیشن لائن کی ٹرپنگ سے کے الیکٹر ک کانطام معطل نہیں ہونا چاہیے تھا ،کےالیکٹرک کےسسٹم کابیٹھ جاناسمجھ سے بالاترہے،بجلی کی فراہمی میں کتناوقت لگ سکتاہےابھی کچھ نہیں بتاسکتے،سب سےپہلےٹرپنگ جا مشو رو کراچی ٹرانسمیشن لائن پرہوئی،مجموعی طورپر5ٹرانسمیشن لائنیں ٹرپ ہوئیں۔علاوہ ازیں رات گئے کراچی کے کئی علا قو ں میں بجلی بحال ہونا شروع ہوگئی۔

تازہ ترین