• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
, ,

”لوڈویڈنگ “ کا ایک اور گانا ”کُوچ نہ کریں“ ریلیز


بقر عید پر ریلیز ہونے والی پاکستان کی سب سے بڑی فلم ”لوڈ ویڈنگ“ کا ایک اور مسحور کن گیت ”کُوچ نہ کریں“ ریلیز کردیا گیا ہے۔

دِل چھو لینے والے گیت کے شاعر حلیم جالندھری ہیں اور گانے کو اظہر عباس نے اپنی دردبھری آواز میں گا کر سب کے دِل جیت لئے ہیں۔ یہ گانا فہد مصطفی اور مہوش حیات پر فلمایا گیا ہے اور ویڈیو میں نظر آنے والے پنجاب کے خوبصورت مناظر نے گانے میں مزید کشش پیدا کردی ہے۔

پانچ گانوں پر مشتمل فلم کا یہ چوتھا گیت ہے جس کی ویڈیو ریلیز کی گئی ہے۔

اس سے قبل تین گانے ”رنگیا، منڈے لاہور دے اور گڈ لک“ نے اب تک مداحوں پر سحر طاری کر رکھا ہے اور اِن گانوں کو صرف یوٹیوب پر سننے والوں کی تعداد کئی لاکھ تک جاپہنچی ہے۔

اُمید کی جارہی ہے کہ یہ گانا بھی ہٹ ہوگا۔ واضح رہے ”لوڈ ویڈنگ“ کی ریلیز میں اب چند دِن باقی رہ گئے ہیں اور شائقین کو ”لوڈویڈنگ“ کے آخری گیت ”فکیرہ“ کا بھی شدت سے انتظار ہے۔

فلم کے ہدایتکار نبیل قریشی ہیں۔

یہ فلم فلم والا پکچرز اور جیوفلمز کے اشتراک سے پاکستان بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہوکر عید کی خوشیاں دوبالا کرے گی۔

تازہ ترین
تازہ ترین
تازہ ترین