• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورکمانڈر حملہ کیس، ملزمان کے وکلا کو تیاری کے ساتھ آنے کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے کور کمانڈر حملہ کیس میں کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی سزا کیخلاف اپیل پر ملزمان کے وکلا کو 19 ستمبر تک تیاری کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیاہے۔سندھ ہائی کورٹ میں کور کمانڈر حملہ کیس میں کالعدم تنظیم کے دہشت گرد مجرم خرم سیف اللہ سمیت دیگر ملزمان کی سزاؤں کیخلاف اپیل سے متعلق سماعت ہوئی۔ عدالت میں پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے کہاکہ کور کمانڈر حملہ کیس میں سزا پانے والے 11مجرم ہیں، مجرموں میں عطا الرحمان عرف ابراہیم، شہزاد باجوہ، عزیر احمد سمیت دیگر ملزم شامل ہیں، گرفتار مجرموں کو 2006 میں کور کمانڈر احسن سلیم حیات پر حملہ کرنے کے جرم میں سزائے موت سنائی جا چکی ہے جبکہ عدالت میں مجرم کے وکیل پیش نہ ہوسکے۔ عدالت نے آئندہ سماعت تک مجرموں کے وکلا کو تیاری کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 19ستمبر تک ملتوی کردی۔
تازہ ترین