• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمپیوٹر خرابی کی وجہ سے برطانوی فوجی اہلکاروں کی زندگیوں کو خطرات کا سامنا

لندن(جنگ نیوز) ڈاکٹرز نے متنبہ کیا ہے کہ ملک بھر میں ملٹری سرجریز میں کمپیوٹر خرابیوں کی وجہ سے برطانوی آرمڈ فورسزکے اہلکاروں کی زندگیاں شدید خطرات سے دوچار ہو گئی ہیں ۔ آئی سسٹم میں خرابی کی وجہ فوجی اہلکاروں کو غلط دوائیں دیئے جانے اور ریکارڈ لاک ہونے کی وجہ سے جی پیز سے مریضوں کو لائی سیونگ ڈرگس فراہمی نہ ہونے کے قوی خدشات ہیں۔ کآئی خلل کی وجہ سے میڈیکل پرسکرپشنز بھی پرنٹ نہیں کی جا سکتی ہیں ۔ میڈیکل سٹاف نے دی ٹائمز کو بتایا کہ ایسی صورتحال میں کبھی نہیں دیکھی۔ آئی ٹی سسٹم مریضوں کی سیفٹی کیلئے بڑا خطرہ ہے۔ دیگر ملٹری ڈاکٹرز نے جو چین آف کمانڈ کی اجازت کے بغیر میڈیا سے بات چیت نہیں کرسکتے معاملے کی میڈیا کوریج دکھ کر اپنی شناخت مخفی رکھتے ہوئے گفتگو کی۔
تازہ ترین