• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پیرس( اے ایف پی) محققین کا کہناہے کہ گوشت کی زیادتی اور کاربوہائیڈریٹس کی کمی پر مشتمل غذا سے انسان کی عمر کم ہو جاتی ہے جبکہ ایسے افراد جو کاربو ہائیڈریٹس کا زیادہ استعمال کرتے ہیں اور زیادہ گوشت کھانے سے پرہیز کرتے ہیں، نسبتا زیادہ لمبی عمر پاتے ہیں۔ ایک سائنسی تحقیقی جرنل میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ کاربو ہائیڈریٹس سے 40فیصد سےکم اور 70فیصد سے زائد انرجی حاصل کرنا زندگی کی طوالت کم کرنے کا سبب بنتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ گوشت پر مبنی خوراک کے بجائے اگر پودوں پر مشتمل خوراک استعمال کی جائے تو اس سے اموات کی شرح کو کم کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔
تازہ ترین