• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
, ,

اسکارلٹ جوہانسن سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئیں


ہولی وڈ اداکارہ اسکارلٹ جوہانسن گذشتہ مالی سال کے دوران انجیلینا جولی کو پیچھے چھوڑتی ہوئیں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئیں۔

فوربز میگزین کی سالانہ فہرست کے مطابق مارول پروڈکشن کی فلم”ایوینجرز انفنٹی وار“ کی سپر ہیرو ”بلیک ویڈو“نے 33 سالہ اسکارلٹ نے جون 2017 سے جون 2018 کے دوران 40.5 ملین ڈالر کی قبل از ٹیکس کمائی کی جو کہ مالی سال 2016/17 کے مقابلے میں چار گنا زیادہ رہی اس طرح وہ انجلینا کا نمبر پیچھے کرتے ہوئے سب فوربز کی ”ہائیسٹ پیڈ ایکڑیسز “کی فہرست میں نمبر ایک پر آگئیں۔

43سالہ انجلینا جولی نے جون 2017 سے جون 2018 کے دوران28 ملین ڈالر کی کمائی کی جبکہ تیسرے نمبر پر 49 سالہ اداکارہ جنیفر اینی سٹن 19.5 ملین دالر کی کمائی کے ساتھ ہیں۔

لسٹ میں چوتھے نمبر پر 28 سالہ جنیفر لارنس ہیں جنہوں نے18 ملین ڈالر کمائے، 42 سالہ ریزی ودھر سپون 16.5 ملین ڈالر کی کمائی کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

پہلی دس اعلی معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں باقی میلا کنس،کیٹ بلانچے،ملیسا میک کارتھی اور گال گیڈوٹ شامل ہیں۔

فوربز سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں کی لسٹ آئندہ ہفتے جاری کرے گا۔

تازہ ترین
تازہ ترین