• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کا ننھا گدھا بھی لوری کا دیوانہ نکلا


یوں تو آپ نے بچوں کو اپنی ماؤں سے لوری سنتے ہوئے اورنیند کی وادی میں جاتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب یہاں تو جانور بھی لوری سننے کے دیوانے نکلے۔ یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والے اس ننھے گدھے کو ہی دیکھ لیں جولوری سننے کا بے حد شوقین ہے ۔

امریکی ریاست اوہائیوسے تعلق رکھنے والے کسان نے اپنے پالتو گدھے کو گود میں لیا اور اپنی ریلی آواز میں لوری گائی جسے سن کر ننھا گدھا بھی بیحد خوش ہوا اور مزے سے مالک کے کندھے پر سر رکھ کر نیند کی وادی میں کھو گیا۔

یوں لوری سنتے بچوں کی طرح دلچسپ انداز اپنائے گدھ کی ویڈیو وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

تازہ ترین