• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگراں وزیراعظم اور کابینہ سبکدوش، نوٹیفیکیشن جاری

کابینہ ڈویژن نے نگراں وزیراعظم اور ان کی کابینہ کی سبکدوشی کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا۔

کابینہ ڈویژن کے نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے عہدہ سنبھالنے کےبعد نگراں حکومت ختم ہوگئی ہے۔

سابق چیف سیکریٹری خیبر پختون خوا اعظم خان کو وزیر اعظم کا پرنسپل سیکریٹری تعینات کیا گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری کی تعیناتی کا بھی نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔

محمد اعظم پی اے ایف سروس کے گریڈ 21 کے افسر ہیں، اس سے قبل محمد اعظم سیفران میں وزارت کے ایڈیشنل سیکریٹری تعینات تھے۔

وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری سہیل عامر کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تازہ ترین