• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


خوشگوار اور صحت مند زندگی کا شعود اُجاگر کرنے کیلئے اسپین میں کلر میراتھن کا انعقاد کیا گیاجس میں شریک سینکڑوں افراد نے دوڑتے ہوئے اپنے ساتھیوں کو قوس و قزاح کے دلکش رنگوں میں جی بھر کر نہلایا اور خوب لطف اندوز ہوئے۔

اسپین کی میونسپلٹی کی گلیوں میں رنگوں کی بہار چھائی رہی اورسینکڑوں افراد نے اس رنگا رنگ کلر میراتھن میں دوڑتے ہوئے نہ صرف رنگوں کو ایک دوسرے پر پھینک کر اپنے غموں کو بھلانے کی کوشش کی بلکہ اس سے حاصل ہونیوالی آمدنی فلاحی مقاصد میں استعمال کرنے کے بھی عزم کا اظہار کِیا۔

اس موقعے پر مارچنگ بینڈز اور ڈانسنگ مقابلوں کا بھی انتظام کیا گیا تھا اوو نوجوانوں سمیت بچوں کی بھی بڑی تعدادنے اس ایونٹ میں شرکت کی۔

تازہ ترین