اقوام متحدہ کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد پیش کی گئی ہے۔
اقوام متحدہ کے سکیریٹری جنرل انٹونیو گوتریس نے پاکستان کے 22ویں وزیراعظم کے منصب پر فائز ہونے پر عمران خان کو مبارکباد پیش کی ہے۔
سکیریٹری جنرل اقوام متحدہ انٹونیو گوتریس نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قیام امن میں اقوام متحدہ کے ساتھ تعاون کے لیے پاکستان کے بھرپور کردار کی امید کرتے ہیں۔