• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم عمران خان کل قوم سے خطاب کریں گے

وزیر اعظم عمران خان کل قوم سے اپنا پہلا خطاب کریں گے، جبکہ وزراء کے ناموں اور محکموں کو آج ہی حتمی شکل دیئے جانے کا امکان ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ وفاقی کابینہ کل ہی حلف اٹھالے اور وفاقی حکومت پیر سے باقاعدہ کام شروع کردے اس لیے وفاقی کابینہ کی حتمی تشکیل آج متوقع ہے۔

ذرائع کےمطابق عمران کابینہ کی حلف برداری کی تقریب پیر کے بجائے کل ہی ہونےکا امکان ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی متوقع کابینہ میں 18 وزراء اور 5 مشیر شامل ہوں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ اسد عمر وزیر خزانہ، شاہ محمود قریشی کو وزارت خارجہ ، شیریں مزاری کو وزیر دفاع، پرویز خٹک کو وزیر داخلہ، شفقت محمود کو وزیر تجارت، شیخ رشید کو  وزیر ریلوے، علی امین گنڈا پور کو وزارت ہاؤسنگ، شہر یار آفریدی کو وزیر سیفران اور فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات کا قلمدان ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ وزیر اعظم کے مشیران میں رزاق داؤد اور شعیب سڈل شامل ہوں گے۔

تازہ ترین