• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنٹرول لائن پر بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ، کشمیری شہید

بھارتی افواج کی جانب سے کنٹرول لائن کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں معصوم شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آج بھی کنٹرول لائن پر وادی لیپا کے علاقے میں بھارتی افواج نے شہریوں پر بلااشتعال فائرنگ کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ بھارتی فوج کی موجی گاؤں پر بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 65سالہ کشمیری شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر نے یہ بھی بتایا ہے کہ بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاک فوج نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا اور بھارتی بندوقیں خاموش کرا دیں۔

تازہ ترین