• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’نئے پاکستان کیلئے پرانے ناکارہ پرزے جمع کیے گئے‘

جماعت اسلامی کے مرکزی جنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ نئےپاکستان کے لیے پرانے اور ناکارہ پرزے جمع کیے گئے۔ پانامہ پیپرزکے436 دیگر افراد کے احتساب پر نہ سپریم کورٹ اورنہ ہی حکومت توجہ دے رہی ہے۔

مظفرگڑھ میں پریس کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے مرکزی جنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کوحلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

اس انتخاب پر انجینئرنگ اور دھاندلی کے تحفظات ہیں، انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ عمران اپنے وعدے پورے کریں۔

نئےپاکستان کے لیے پرانے اور ناکارہ پرزے جمع کیے گئے، پانامہ پیپرز کے 436 دیگر افراد کے احتساب پر نہ سپریم کورٹ اور نہ ہی حکومت توجہ دے رہی ہے۔

پریس کانفرنس کےدوران ایک صحافی نےسوال کیاکہ بینکنگ کورٹ میں آصف زرداری کےوارنٹ گرفتاری پر کیا کہیں گے، جس پرلیاقت بلوچ نے جواب دیا کہ جنہوں نے گاجریں کھائیں وہ اب جواب بھی دیں.

تازہ ترین