• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

وزیر اعظم کی ساتھی کرکٹرز سے ملاقات، پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام کی تعریف

وزیر اعظم عمران خان نے ساتھی کرکٹرز سے ملاقات کی جس میں نوجوٹ سنگھ سدھو سمیت 92 کا ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے ارکان بھی شامل تھے۔ 

سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات  میں وزیر اعظم کو چادر پہنائی جبکہ ملاقات میں لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے وزیر اعظم کو پلیئر ڈولپمنٹ پروگرام پر بریفنگ دی۔ 

عمران خان نے لاہور قلندرز کے پروگرام کی تعریف کی جبکہ کرکٹرز نے ملک میں کھیل کی بہتری کے لیے وزیر اعظم کو اپنی آرا سے آگاہ کیا ۔


اس موقع پر 92 ورلڈ کپ کی یادوں کو بھی تازہ کیا گیا جبکہ نوجوت سنگھ سدھو نے بھی لاہور قلندرز کے پلیئر ڈولپمنٹ پروگرام کی تعریف بھی کی ۔

ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی جس میں عمران خان کی 92 کا ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے ارکان مدثر نذر، رمیز راجہ، عبدالقادر، وقار یونس، ذاکر خان، انضمام الحق، عاقب جاوید، مشتاق احمد اور وزیر اعظم کے دوست وکرم مہتا و دیگر بھی موجود تھے، ملاقات میں کرکٹ کے مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر کھلاڑیوں کے وفد نے عمران خان سے کہا کہ آپ کے انتخاب سے عوام کی امنگوں کی تکمیل ہوئی اور عوام میں امید کی نئی لہرجاگی ہے۔ وزیر اعظم نے سابق کرکٹرز کے وفد کے جذبات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین
تازہ ترین