• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرا مقابلہ خوف ناک بلاؤں سے تھا

اور میں نہتا اور تنہا تھا۔

اس طرح ویڈیو گیم کا آغاز ہوا۔

میں نے ایک ننجا کو مارا تو مجھے اس کے ہتھیار اور ساتھی مل گئے۔

سامری جادو گر کو مارا تو جادوئی طاقت ہاتھ آ گئی۔

تمام جادو گر بھی حامی ہو گئے۔

ایک ڈریگن کو مارا تو آگ اگلنے کے قابل ہوگیا۔

تمام ڈریگن مطیع ہو گئے۔

راون کو مارا تو دس چہروں کا مالک بن گیا۔

میں مقابلہ جیت گیا

لیکن احساس ہوا کہ اس لڑائی کے دوران

میں خود ایک خوف ناک بلا بن چکا ہوں۔

(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

تازہ ترین