• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
میکسیکو سٹی (جنگ نیوز) میکسکیو میں انسداد منشیات کی ایک بڑی کارروائی میں 50 ٹن کرسٹل میتھ برآمد کر لی گئی۔ ملکی فوج کے مطابق برآمد کی گئی کرسٹل میتھ مائع اور ٹھوس دونوں حالتوں میں ہیں۔ یہ منشیات ریاست سینالوآ میں دو خفیہ ٹھکانوں پر رکھی گئی تھیں۔ میکسیکو میں منشیات فروش گروہ اکثر سلامتی کے اداروں، صحافیوں، عام شہریوں اور سرکاری اہلکاروں پر حملے کرتے رہتے ہیں۔ مختلف گروہوں کے مابین بھی خونریزی ہوتی رہتی ہے۔ اس دوران دو لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ حکومت نے 2006ء میں انسداد منشیات کی بہت بڑی کارروائیاں شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔
تازہ ترین