• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی قانون سازوں کی پارلیمان سے اینٹی منی لانڈرنگ قانون میں ترمیم کی درخواست

تہران ( رائٹرز) ایران کے اعلی قانون سازوں نے پارلیمان سے اینٹی منی لانڈرنگ قانون میں ترمیم کی درخواست کی ہے ۔ رواں ماہ کے آغاز میں دہشت گردی کی مالی امداد کے خلاف قانون منظور کیا گیا تھا ، جس کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے پارلیمنٹ کو دہشت گردی اور منی لانڈرنگ کے خلاف مستقل قانون منظورکرنے کی ہدایات جاری کی تھیں ۔اس قانون کو ایک حکومتی تنظیم فائینینشل ایکشن ٹاسک فورس ( ایف اے ٹی ایف ) بیان کردہ معیار کے تحت نافذ کیا جانا ہے ۔ اس تنظیم کا بنیادی مقصد دہشت گردوں کی مالی مدد اور منی لانڈرنگ کا مقابلہ کرنے کیلئے حکومت کے ساتھ تعاون کرنا ہے ۔ ( ایف اے ٹی ایف ) نے جون میں ایک بیان جا ری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ایران کو اکتوبر تک آئینی اصلاحات مکمل کر لینی چاہیئے دوسری صورت میں سرمایہ کاری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ 
تازہ ترین