• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے پی این ایس کا فواد چوہدری کی بطور وزیر اطلاعات نامزدگی کا خیر مقدم

کراچی( پ ر) اے پی این ایس کی جانب سے عمران خان کی نئی حکومت میں فواد چوہدری کی بطور وزیر اطلاعات نامزدگی کا خیر مقدم کیاگیا ہے۔اے پی این ایس کے صدر حمید ہارون اور سیکریٹری جنرل سرمد علی نے فواد چوہدری کو وزیر اطلاعات نامزدگی پر مبارکباد دی ہے۔ اے پی این ایس کے عہدیداران کی جانب سے کہاگیاہےکہ فواد چوہدری کا میڈیا کے ساتھ طویل عرصے سے رابطے کا تجربہ رہا ہے اور اب انہیں وزارت اطلاعات ملنے کے بعد میڈیا کوآئین پاکستان میں موجود آزادی صحافت پر عمل کرنے کا موقع دیا جاتا رہےگا اور اس دوران میڈیا اور وفاقی حکومت کے تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔

تازہ ترین