• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش،2متحارب سیاسی گروپوں میں فائرنگ تبادلہ،6افراد ہلاک

ڈھاکہ ( آن لائن ) بنگلہ دیش میں 2متحارب سیاسی گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں مقامی سیاسی رہنما سمیت 6افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی پولیس کے سربراہ علی احمد خان نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ جنوب مشرقی چٹاگانگ کے پہاڑی ضلع فاگرا چاری کے مصروف بازار میں یونائیٹڈ پیپلز ڈیمو کریٹک فرنٹ پارٹی کے دو متحارب گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جسکے نتیجے میں علاقائی سیاسی رہنما سمیت چھ افراد ہلاک ہوگئے،حکام کا کہنا ہے کہ جھڑپ کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
تازہ ترین