• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈویژنل گرلز گائیڈ ہائوس کی جگہ واگزار کروائی جائے، ڈسٹرکٹ ٹرینر

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ڈویژنل گرلز گائیڈ ہائوس راولپنڈی کی جگہ پر عرصہ دراز سے قبضہ ہے جس کے باعث طالبات کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس بارے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو 16اگست کو باقاعدہ درخواست دیکر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا مگر انہوں نے بھی اس مسئلے کو مسئلہ نہیں سمجھا، ڈسٹرکٹ ٹرینر ثمینہ کوثر کی طرف سے دی جانے والی درخواست میں ڈپٹی کمشنر سے اپیل میں کہا گیا تھا کہ اس جگہ کو گاڑیوں کی پارکنگ اور آج کل مویشیوں کی رہائش گاہ بناکر ہزاروں روپے کرایہ وصول کیا جا رہا ہےجبکہ یہ جگہ گورنمنٹ گرلز سکولوں کی طالبات کی تعلیمی سرگرمیوں کیلئے مختص ہے مگر ڈپٹی کمشنر بھی قبضہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کرنے کو تیار نہیں ہیں انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور دیگر حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جگہ واگزار کروائی جائے۔
تازہ ترین