• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی کے جج محمد اصغر خان نے کوٹلی ستیاں کے علاقہ میں میٹرک کی طالبہ کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزمان کاشف جاوید وغیرہ کیخلاف ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے 25اگست اور تھانہ پیرودھائی میں درج تیزاب کیس کے ملزمان خرم شہزاد وغیرہ کیخلاف ایک گواہ کا بیان قلمبند کر کے یکم ستمبر کو مزید شہادتیں طلب کرلیں ۔چکوال کچہری قتل کیس میں گرفتار ملزم غلام عباس کے مقدمہ میں فریقین کے وکلاء کی حتمی بحث جاری تھی کہ سماعت کل بیس اگست تک ملتوی کر دی گئی۔
تازہ ترین