• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں لڑائی جھگڑے کے واقعات میں پانچ افرادزخمی ہوگئے۔تھانہ صادق آبادکوناصر عثمان قریشی نے بتایا کہ علی ، نایاب ، حماد ، آفتاب علی تابی ، فدا شاہ ، حیدر ہمراہ 4 چارپانچ نامعلوم ملزمان میرے گھر پر حملہ آور ہوئے میری فیملی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور سیدھے فائر کیے جو مین گیٹ پر لگے ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ۔ تھانہ سول لائن کو ابراراحمد سکنہ لائن3گلستان کالونی نے بتایا کہ میں اور میرا بھائی جاویداقبال اپنی دکان میں موجودتھے کہ ذاکراللہ اور 4 نامعلوم مسلح ملزمان آئے جنہوں نے مجھے اور میرے بھائی کو لوہے کے پائپ مارکر شدیدزخمی کر دیا۔تھانہ ویسٹریج کو طاہر محمود نے بتایا کہ میں کام کررہاتھاکہ عثمان نے مجھے قینچی سے وارکرکے زخمی کر دیا۔تھانہ نصیرآبادکو محمد نواز نے بتایا کہ میں اپنے بھنسیوں کے باڑہ میں موجودتھاکہ ابرار،افتخار،امان ،قاسم مسلح آئے جنہوں نے مجھے ماراپیٹا جس سے میں زخمی ہوگیا۔تھانہ سول لائن کو افشین محمود دختر محمودعلی شاہ نے بتایاکہ میں لال کڑتیجارہی تھی کہ محمد عمران،محمد بلال،محمد ارسلان نے میراراستہ روکا، میرے ساتھ دست درازی کی اور مجھے اسلحہ کی نوک پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔
تازہ ترین