• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جڑواں شہروں کے مختلف علاقوں سے دوبچوں اورتین لڑکیوں کواغواکرلیاگیا۔تھانہ نصیرآبادکو بشیر احمد نے بتایا کہ اس کی بیٹی (ش) عمر14سال کو کسی نے اغواء کرلیا۔تھانہ ریس کورس کوگلشن بی بی نے بتایا کہ اس کے بیٹے ارباب اور قاسم جن کی عمریں چھ ماہ اور چار سال ہیں کو مدعیہ کے شوہر تنویرحسین نے آزاد،نشاط اور سریاب کے ساتھ مل کر اغواء کرلیا۔تھانہ ٹیکسلاکو عبدالحفیظ نے بتایا کہ میں، مسرت بی بی، منیبہ بی بی، لائبہ بی بی اور3خواجہ سراء شادی کی تقریب سے فارغ ہوکرگاڑی میں سوار ہوکر جارہے تھے کہ کار اور2موٹرسائیکلوں پر محمد ضیاء اللہ،سیدجعفرحیدر،ارسلان علی،محمد یوسف،ثمر عباس،اظہر فاروق،نعمان اور تین چارنامعلوم ملزموں نے ہماراراستہ روکا اور گاڑی میں سے 18سالہ لائبہ کو زبردستی اتارکر اغواء کر کے لے گئے۔تھانہ گولڑہ کوذوالفقار علی نے بتایاکہ گولڑہ سٹیشن کے قریب سے میری جواں سالہ بیٹی (ن ) کاشف علی نے اغواکرلیا۔
تازہ ترین