• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعلی کارکردگی کے اعتراف میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کیلئےآئی ایس او ایوارڈ

کلر سیداں(نمائندہ جنگ) ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔اعلی کارکردگی کے اعتراف میں انٹرنیشنل سٹینڈرڈ آرگنائزیشن(آئی ایس او) برطانیہ کی جانب سے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کو آئی ایس او سرٹیفکیشن ایوارڈ دیا گیا۔ہفتہ کے روز ہسپتال کلر سیداں میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان میں آئی ایس او کی نمائندہ ٹیم جس میں ڈائریکٹر عبدالجبار،ڈاکٹر لائیق اور کنسلٹنٹ محمد ذکی شامل تھے نے اپنے ہاتھوں سے آئی ایس او سرٹیفکیشن ایوارڈ ایم ایس کے حوالے کیا۔اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر ہمایوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چند ماہ قبل محکمہ صحت پنجاب کی درخواست پر برطانیہ کی آئی ایس او ٹیم نے پنجاب بھر میں مختلف ٹی ایچ کیوز کا دورہ کیا اور ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے پنجاب بھر میں تین جبکہ ضلع راولپنڈی میں صرف ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کو آئی ایس او (سرٹیفائڈ) دینے کی سفارش کی تھی جس پر برطانیہ (مانچسٹر) میں قائم انٹرنیشنل سٹینڈرڈ آرگنائزیشن نے یہ سرٹیفکیٹ دے دیا۔ایم ایس نے بتایا کہ آئی ایس او کی جانب سے تصدیقی سرٹیفکیٹ وصول ہو جانے کے ہسپتال کو ہر قسم کی ادویات کی ترسیل بھی شروع ہو گئی ہے اور کسی بھی دوا کی خریداری کیلئے مریض کو اب بازار کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔
تازہ ترین